افغان طلبہ کو تعلیم سے محروم کرنا ناقابل قبول : جمعیت
لاہور(خبر نگار)افغان طلبہ کی تعلیمی اداروں سے بے دخلی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے سلسلے میں ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر نے وفد کے ہمراہ معروف قانون دان عمران شفیق ایڈووکیٹ سے ان کے چیمبر اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں افغان طلبہ کو درپیش صورتحال اور ان کے تعلیمی مستقبل کے تحفظ کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کرنے سمیت ممکنہ قانونی اقدامات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ناظمِ اعلیٰ نے کہا کہ افغان طلبہ کو تعلیم سے محروم کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔دریں اثنا اسلامی جمعیت طالبات پاکستان کی ناظمہ اعلیٰ حلیمہ سعدیہ نے کہا ہے کہ پی ایم ڈی سی اپنے فیصلے پر فوری نظرِ ثانی کرے اور افغان طلبہ کو اپنی تعلیم مکمل کرنے کی اجازت دی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments