سپیشل جج کسٹمز کے مچلکے ضبط کرنے کا حکم درست قرار

سپیشل جج کسٹمز کے مچلکے ضبط کرنے کا حکم درست قرار

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے سپیشل جج کسٹمز کے مچلکے ضبط کرنے کا حکم درست قرار دیتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔

 وکیل نے مؤقف اپنایا کہ جنوبی افریقہ کے شہری ملزم فیض الحسن کی غیر حاضری پرعدالت نے بیس لاکھ روپے کے مچلکے ضبط کرنیکا حکم سنایا،عدالت کو بتایا گیا کہ دوسرے ملک کا شہری ہونے کے باعث ملزم پاکستان میں نوے روز سے زیادہ قیام نہیں کر سکتا، ماتحت عدالت کو پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے پر تجدید کروانے اور حاضری معافی کی درخواست دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...