چائلڈ بیورو کی 3 بچیوں کا پنجاب یونیورسٹی میں میرٹ پر داخلہ

چائلڈ بیورو کی 3 بچیوں کا پنجاب یونیورسٹی میں میرٹ پر داخلہ

مناہل شہباز ، فرح شہباز ،سعدیہ ضیا کو قابلیت اورشاندار تعلیمی کارکردگی پرداخلہ ملا

لاہور(آئی این پی )چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب میں رہائش پذیر 3 بچیوں نے اپنی محنت، قابلیت اور شاندار تعلیمی کارکردگی کی بدولت پنجاب یونیورسٹی میں میرٹ پر داخلہ حاصل کرلیا ۔ مناہل شہباز نے بی ایس مینجمنٹ، فرح شہباز نے بی ایس سوشیالوجی جبکہ سعدیہ ضیا نے ایم ایس سی سوشیالوجی پروگرام میں داخلہ حاصل کیا۔چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد نے تینوں بچیوں کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے کہا ہے کہ انکی کامیابی محنت، عزم اور تعلیمی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کیساتھ ساتھ معیاری تعلیم اور روشن مستقبل کے مواقع فراہم کرنا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی ترجیحات میں شامل ہے، ہر بچے کو تعلیم کے ذریعے اپنے خواب پورے کرنے کا حق اور موقع ملنا چاہیے۔ بیورو کے زیرِ کفالت بچوں کو تعلیم، ہنر اور زندگی میں آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ یہ بچے مستقبل میں معاشرے کے باعزت، خودمختار اور کامیاب شہری بن سکیں۔ چیئرپرسن نے مزیدکہا پنجاب یونیورسٹی میں تین بچیوں کا میرٹ پر داخلہ دیگر زیرِ کفالت بچوں کیلئے بھی حوصلہ افزا مثال ہے ، چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو بچوں کی تعلیم و تربیت اور انکے روشن مستقبل کیلئے عملی اقدامات جاری رکھے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...