صفائی فیس ، چالان کی ڈلیوری یکم اکتوبر سے شروع کرنیکی تیاری

 صفائی فیس ، چالان کی ڈلیوری یکم اکتوبر سے شروع کرنیکی تیاری

5 مرلہ تک کے گھروں سے ماہانہ 300 روپے صفائی فیس وصول ہوگی:حکام

لاہور(خبر نگار)لاہور سمیت پنجاب کے شہری علاقوں میں صفائی فیس کی وصولی کا نیا میکنزم متعارف کرا دیا گیا۔ یکم اکتوبر سے شہریوں کو صفائی فیس کے چالان کی ڈلیوری شروع ہوگی، جبکہ پراپرٹی ٹیکس کے ساتھ صفائی فیس بھی وصول کی جائے گی۔ گھروں کے سائز کے حساب سے ماہانہ صفائی فیس 300 روپے سے 5 ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 5 مرلہ تک کے گھروں سے ماہانہ 300 روپے صفائی فیس وصول ہوگی، جبکہ 5 سے 10 مرلہ گھروں کے لیے ماہانہ فیس 500روپے مقرر کی گئی ہے ۔10سے 20 مرلہ گھروں سے ایک ہزار روپے ، 20 سے 40 مرلہ گھروں سے 2 ہزار روپے جبکہ 40 مرلہ سے بڑے گھروں سے ماہانہ 5 ہزار روپے صفائی فیس وصول کی جائے گی۔کمرشل یونٹس کے لیے بھی صفائی فیس مقرر کردی گئی ہے ، چھوٹے کمرشل یونٹس سے ماہانہ 500 روپے ، درمیانے کمرشل یونٹس سے ایک ہزار روپے جبکہ بڑے کمرشل یونٹس سے 3 ہزار روپے ماہانہ صفائی فیس وصول ہوگی۔نئے نظام کے تحت گھر گھر سروے ، صفائی فیس کے بلوں کی پرنٹنگ اور بلوں سے متعلق شکایات کے ازالے سمیت درستگی کی ذمہ داری بھی محکمہ ایکسائز کی ہوگی۔محکمہ ایکسائز نے صفائی فیس کی وصولی کے لیے ریونیو کلیکشن کی تیاری شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...