منہاج انسٹیٹیوٹ میں خطاطی و خاکہ نویسی مقابلے ، انعامات تقسیم

منہاج انسٹیٹیوٹ میں خطاطی و خاکہ  نویسی مقابلے ، انعامات تقسیم

لاہور(سیاسی نمائندہ)منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ذیلی ادارے منہاج انسٹیٹیوٹ برائے قرات و تحفیظ القرآن کے زیرِ اہتمام طلبہ کی فکری، تخلیقی اور فنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے خطاطی وخاکہ نویسی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

طلبہ نے اسلامی خطاطی، قدرتی مناظر اور مختلف موضوعات پر خوبصورت فن پارے تخلیق کیے جو اساتذہ اور شرکا کی توجہ کا مرکز بنے۔ پرنسپل منہاج انسٹیٹیوٹ عباس نقشبندی نے ا س موقع پر کہا ادارہ تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ اس  فنِ خطاطی کے احیا اور نئی نسل تک اسکی منتقلی کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔بہترین فن پارے تخلیق کرنیوالے طلبہ کو انعامات تقسیم کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...