صوبہ میںڈینگی کے 172مریض کنفرم
لاہور (ہیلتھ رپورٹر )لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری ، صوبے بھر میں ابتک کنفرم مریضوں کی تعداد 172 ہو گئی ۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے ۔۔۔
مطابق ضلع وار اعداد و شمار کے مطابق لاہور اور راولپنڈی سرفہرست ہیں، لاہور میں ابتک 38 راولپنڈی میں 34 کیسز کنفرم ہو چکے ہیں، صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت انسدادِ ڈینگی پر آن لائن اجلاس ہوا۔ تمام اضلاع میں ڈینگی سرویلنس کو مزید مؤثر بنایا جائے گا اور فیلڈ سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments