پبلک ٹرانسپورٹ وکمرشل گاڑیوں کے ڈرائیور جرائم پیشہ نکلے

پبلک ٹرانسپورٹ وکمرشل گاڑیوں کے ڈرائیور جرائم پیشہ نکلے

1714ڈرائیورز کا ڈیٹاچیک ، 347 پر سنگین مقدمات،سخت کارروائی ہوگی:حکام

لاہور (مد ثر حسین سے )پبلک ٹرانسپورٹ وکمرشل گاڑیوں کے ڈرائیور جرائم پیشہ نکلے ۔سامنے آنیوالے ریکارڈ کے مطابق شہر بھر میں 251 گڈز اور مسافر بس اڈوں کی سکریننگ، 2562گاڑیوں اور 2580 ڈرائیورز کا ڈیٹا چیک کیا گیا ۔ 1714ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ چیکنگ کیلئے ڈیٹا بھجوایا گیا جس میں 347 ڈرائیور مجرمانہ کیسز میں ملوث نکلے ۔جرائم میں ملوث ڈرائیورز پر مجموعی طور پر 579ڈکیتی ،چوری،مہلک حادثات ،اقدام قتل،قتل سمیت سنگین مقدمات سامنے آگئے ۔لائسنس کے لحاظ سے ایل ٹی وی کے 116 ڈرائیور 33 فیصد مقدمات کیساتھ سرفہرست ہیں۔ایچ ٹی وی اور پی ایس وی کے 87 ڈرائیور 25 فیصد کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ایک ڈرائیور پر 27 ، دوسرے پر 25 اور تیسرے پر 14 مقدمات درج ہونے کا انکشاف ہوا ۔ٹریفک حکام کاکہناہے کہ جرائم پیشہ ڈرائیورزکیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انکے لائسنس معطلی کیساتھ ساتھ متعلقہ پولیس تھانوں کو ریکارڈ بھجوایا جارہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...