لاہورمیں دبئی و ترکی ماڈل پر ٹورازم کو فروغ دینے کامنصوبہ

 لاہورمیں دبئی و ترکی ماڈل پر ٹورازم کو فروغ دینے کامنصوبہ

22تاریخی اثاثوں، دروازوں کی بحالی ،فوڈ سٹریٹس ودیگرمقامات کو اپ گریڈ کیا جائیگا

لاہور (عمران اکبر )لاہور میں عالمی معیار کے مطابق ٹورازم کو فروغ دینے کافیصلہ ،والڈ ہیریٹیج ،لہر اتھارٹی اورمحکمہ سیاحت منصوبے کا حصہ ہونگے ،لاہور کو دبئی و ترکی ماڈل پر ٹورازم ڈیسٹینیشن بنانے کی تیاری کا آغاز، 22 اہم تاریخی اثاثوں و دروازوں کی بحالی،مال روڈ کوریڈور، شالیمار باغ، عجائب گھر،راوی کوریڈور، موتی مسجد، نولکھا پویلین،رنجیت سنگھ سمادھی،ہیرا منڈی،کامران کی بارہ دری، چوبرجی، ہرن مینار اورفوڈ سٹریٹس کو سرکٹ ٹورازم کیلئے اپ گریڈ کیا جائیگا ۔لاہور کے تمام مونومنٹس کی بحالی،سٹریٹ فرنیچر کی تنصیب، واک ویز ،لینڈ سکیپنگ،پارکنگ پلازون کی تکمیل منصوبے کا حصہ۔سرکٹ ٹورازم میں شامل مقامات پر سیاحوں کی سہولت کے پیش نظر شٹل سروسز،پارک ایجڈ رائیڈ،ٹورسٹ انفارمیشن سینٹرز،ہوٹل و فوڈ پیکیجز متعارف کرائے جائینگے ۔ لاہور میں نائٹ ٹورزم کے فروغ کیلئے پیشل کلچرل ایریاز، نائٹ سفاری سمیت دیگر سیاحتی سرگرمیاں بھی آفر کی جائینگی۔

شہر کی تمام تاریخی عمارتوں پر لائٹنگ بھی منصوبے کا حصہ۔لاہور میں موجودہ 31 لاکھ سیاحوں کی تعداد کو بڑھا کر 75 لاکھ تک لے جانے کا ٹارگٹ، منصوبے کیلئے 31 ارب حکومت جبکہ 181 ارب تک پرائیویٹ انویسٹمنٹ کے مواقع فراہم کرنے کا بھی فیصلہ،ڈومیسٹک و عالمی سیاحوں کو لاہور کے دو اور تین روزہ ٹورزم پیکیجز آفر کیے جائینگے ۔سمارٹ ٹورازم ٹیکنالوجیز لاہور ہیریٹیج پاس، ڈیجیٹل ٹکٹنگ سے سالانہ 115 ارب تک ریونیوحاصل کیاجاسکے گا۔لاہور ٹورازم ڈیسٹینیشن پراجیکٹ میں اندرون شہرقلعہ،سرکلر باغ، تاریخی دروازوں، ریلوے سٹیشن، نیلا گنبد سمیت دیگر مقامات کی بحالی کے منصوبے بھی شامل ہیں۔منصوبے کو 3 سال میں مکمل کیا جائیگا ۔ پنجاب حکومت کو منصوبہ بارے ابتدائی ورکنگ ارسال کی جائیگی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...