راوی روڈ ، ڈیفنس :حادثات،دوموٹرسائیکل سوار جاں بحق
آزادی انٹرچینج پر بس نے کاشف کوکچل دیا، دوسرے کی شناخت نہ ہوسکی
لاہور (کرائم رپورٹر )راوی روڈ فلائی اوور اور ڈیفنس کے علاقے میں حادثات ،دوموٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگئے ۔راوی روڈ فلائی اوور کے قریب موٹر سائیکل مسافر بس کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا ۔راوی روڈ آزادی انٹرچینج پر تیز رفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیاجس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا۔بس ڈرائیور فرار ہو گیا ۔متوفی کی شناخت 45 سالہ کاشف کے نام سے ہوئی۔ڈیفنس کے علاقے میں ایک موٹرسائیکل سوار تیزرفتارگاڑی کی ٹکرسے جاں بحق اور دوسرازخمی ہوگیا۔حادثے میں ملوث ڈرائیورگاڑی چھوڑکر موقع سے فرار ہوگیا۔ ریسکیواہلکاروں نے لاشوں اور زخمی ہونیوالے کو ہسپتال منتقل کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments