کاہنہ :ن لیگ کے ایم پی اے کے گھر نامعلوم افراد کی فائرنگ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی عون حمید ڈوگر کے کاہنہ لاہور میں واقع گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ۔پولیس حکام کے مطابق گھر پر فائرنگ کا مقدمہ ایم پی اے عون حمید ڈوگر کے برادر نسبتی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے گھر میں کھڑی 2 گاڑیوں کونقصان پہنچا، گولیاں لگنے سے گھر کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا مقدمہ درج ہے ، ملزموں کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے ، عون حمید ڈوگر مظفر گڑھ سے رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments