پولیس نے 3گمشدہ بچے تلاش کرکے والدین کے سپردکردیئے

پولیس نے 3گمشدہ بچے تلاش  کرکے والدین کے سپردکردیئے

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ، مصری شاہ اور گوالمنڈی میو ہسپتال پولیس نے تین گمشدہ بچوں کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دیا۔

بچوں کے بحفاظت ملنے پر والدین نے لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ شاہدرہ پولیس نے اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اڑھائی سالہ دائم کو تلاش کر لیا۔ بچہ کم عمری کے باعث صحیح طرح بولنے کے قابل نہیں تھا۔ گوالمنڈی میو ہسپتال پولیس نے 12 سالہ تیماردار لڑکے کو تلاش کیا، جو راستہ بھٹک جانے سے لاپتہ ہو گیا تھا۔ مصری شاہ پولیس نے چھ سالہ علی حسن کو تلاش کرکے والد کے حوالے کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...