جی آئی ایس،ثقافتی ورثہ کی دستاویز بندی پرتربیتی پروگرام
جی آئی ایس،ثقافتی ورثہ کی دستاویز بندی پرتربیتی پروگرام ماہرین 5روزہ پروگرام میں طلبہ کو آثارِ قدیمہ کے موضوعات پرتربیت دینگے
لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی شعبہ آرکیالوجی کے زیراہتمام یونیورسٹی آف کیمبرج کے اشتراک سے جی آئی ایس اور ثقافتی ورثے کی دستاویز بندی کے حوالے سے پانچ روزہ تربیتی پروگرام جنوبی ایشیا میں آثارِ قدیمہ کے ورثے کی نقشہ سازی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر محمد علی، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینیٹیز پروفیسر ڈاکٹر محبوب ودیگر نے شرکت کی۔ تربیتی پروگرام میں ایم اے ایچ ایس اے کی ٹریننگ منیجر آزادہ وفاداری اور یونیورسٹی آف کیمبرج سے عفیفہ بطور ماہرین خدمات انجام دے رہی ہیں۔تربیتی پروگرام میں ماہرین آثارِ قدیمہ کے شعبے میں کیو جی آئی ایس کے استعمال ودیگر موضوعات پرتربیت دیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments