حادثات کی روک تھام، ڈرائیورز کوبھی فٹنس سرٹیفکیٹ بنواناہوگا
لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی نے کہا ہے کہ حادثات کی روک تھام کیلئے گاڑیوں کی فٹنس کی طرح ڈرائیورز کا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی لازم قرار دیا جائے گاجبکہ اوور سپیڈنگ اور قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی کی جائیگی۔
روڈ سیفٹی کے تحت ٹرانسپورٹرز کیساتھ اہم اجلاس ہوا،بس اونرز، مزدا، منی گڈزاور ٹریکٹر ٹرالی ایسوسی ایشنز نے شرکت کی۔سی ٹی او نے کہا ڈرائیورز کیلئے موبائل میڈیکل کیمپس لگاکرنظر، کلر بلائنڈنس، طبی صحت اور نفسیاتی کیفیت کا معائنہ کیا جائیگا۔ ٹرانسپورٹرز اوور سپیڈنگ روکنے کیلئے گاڑیوں میں کیمرے نصب کرائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments