1لاکھ الیکٹرک بائیکس فراہمی، کمپنیوں سے درخواستیں طلب
فراہمی کیلئے 500بائیکس پرمشتمل200بیچز بنائے جائینگے ،80ہزار سبسڈی کی تجویز درخواستیں3نومبر کو پی پی آر اے ای پورٹل پر5ہزار ناقابلِ واپسی فیس کیساتھ جمع ہونگی
لاہور(آئی این پی)ملک بھر میں الیکٹرک بائیکس کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے 90 روز میں ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔الیکٹرک بائیک خریدنے والوں کو 80 ہزار روپے سبسڈی دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ نے الیکٹرک بائیکس کی تیاری اور فراہمی کیلئے کمپنیوں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں، الیکٹرک بائیکس فراہمی کیلئے 200 بیچز بنائے جائینگے ، ہر بیچ میں 500 بائیکس شامل ہونگی۔کمپنیوں کا انتخاب مسابقتی بولی کے ذریعے کیا جائے گاجبکہ منصوبے میں مقامی صنعت کو فروغ دینے پر بھی توجہ دی جائیگی، الیکٹرک بائیکس فراہمی کیلئے درخواستیں 3 نومبر 2026کو صبح 11 بجے تک پی پی آر اے کے ای پورٹل پر جمع کرائی جاسکتی ہیں۔درخواست کیساتھ5 ہزار ناقابلِ واپسی فیس جمع کرانا ہوگی۔ای ڈی بی کے مطابق پہلے سے اہل قرار کمپنیوں کو دوبارہ درخواست دینے کی ضرورت نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments