نیو راوی روڈ ناکے پر لاکھوں کا نان کسٹم سامان برآمد،ملزم دھرلیاگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)مجاہد سکواڈ نے لاکھوں کا نان کسٹم سامان برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا ۔
اہلکاروں نے نیو راوی روڈ ناکے پر مشکوک منی ٹرک کو روک کر چیک کیا تو اس میں سے غیر ملکی سگریٹ، گٹکا، سپاری اور چائنہ سالٹ سمیت دیگر نان کسٹم اشیا برآمد ہوئیں۔ پولیس نے اشیاکی ترسیل ناکام بنا کر ملزم یاسر عباس کو گرفتار کرکے سامان سمیت قانونی کارروائی کیلئے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments