دومقامات سے بڑے پیمانے پر بجلی، گیس چوری پکڑی گئی

دومقامات سے بڑے پیمانے پر بجلی، گیس چوری پکڑی گئی

رانا ٹائون کے علاقہ میں فارم ہائوس پرچھاپہ، کنکشنز منقطع ، ڈیٹیکشن بل چارج ہوگاکوٹ حیات میں کمرشل کچن بے نقاب، کاپی رائٹ خلاف ورزی پر دو ملزم بھی گرفتار

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لاہور میں دومقامات سے بڑے پیمانے پر بجلی اور گیس چوری پکڑی گئی۔ لیسکو افسروں نے رانا ٹائون کے علاقہ میں کارروائی کے دوران فارم ہائوس سے بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑلی جہاں ڈائریکٹ سپلائی سے 25 کے وی ٹرانسفارمر کے ذریعے سوئمنگ پول،12 کوارٹرز، 27 جھگیوں ،ڈیرے اور گھر میں چوری کی بجلی استعمال ہورہی تھی۔لیسکو نے تمام کنکشنز منقطع کرکے میٹر اور تاریں قبضہ میں لے لیں۔ٹرانسفارمر بھی موقع سے ہٹاکر مالکان پر مقدمہ درج کروا دیا گیا،بجلی چوری کا تخمینہ لگا کر ڈیٹیکشن بل چارج کیا جائیگا۔ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کوٹ حیات چوہنگ ملتان روڈ پر گیس چوری پکڑلی۔ نجی کمپنی گھریلو گیس کنکشن پر کمرشل کچن چلارہی تھی ۔ 72 نوزلز پر مشتمل دو کمرشل برنرز چلاکر روزانہ تقریباً 200 افراد کیلئے کھانا تیار کیا جا رہا تھااوربھاری مقدارمیں گیس استعمال کے باوجود ماہانہ بل تقریباً صرف ایک ہزار آ رہا تھا ۔گیس میٹر اتار کر تکنیکی و فرانزک معائنے کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا۔ایف آئی اے نے شیخوپورہ اور شاہ عالم مارکیٹ لاہور میں چھاپے مار کر کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2ملزموں شہریار خان اور امین کو بھی گرفتار کرلیاجن سے بھاری تعداد میں نامور رجسٹرڈ کمپنیز کی جعلی پروڈکٹس برآمد ہوئیں ،ملزم بغیر اجازت مصنوعات تیار اور فروخت کر رہے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...