جھگڑے پردھکا،نوجوان دوسری منزل سے گر کرجاں بحق
شالیمار میں دوستوں کے درمیان جھگڑے پر فرحان زندگی ہار گیا،ملزم حماد گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)شالیمار کے علاقہ میں نوجوان دومنزلہ فیکٹری سے گر کرجاں بحق ہوگیا۔ فرحان اپنے دوست سے ملنے ہیلمٹ بنانیوالی فیکٹری میں گیا جہاں دوستوں کے درمیان کسی معاملے پر جھگڑا ہوگیا اس دوران ملزم حماد نے طیش میں آکر اپنے دوست فرحان کو مبینہ طورپردوسری منزل سے دھکا دیدیا جس سے وی شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا ۔اطلاع پر شالیمار پولیس نے کارروائی کرکے مرکزی ملزم حماد کو گرفتار کر کے مقتول کے والد کی مدعیت میں نامزد مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments