پھول نگر پولیس کا کریک ڈاؤن، 3منشیات فروش گرفتار

پھول نگر پولیس کا کریک ڈاؤن، 3منشیات فروش گرفتار

پھول نگر پولیس کا کریک ڈاؤن، 3منشیات فروش گرفتار پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے

 قصور (نمائندہ دنیا) ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر پھول نگر محمد اسلم بھٹی نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرکے اڑھائی کلوگرام چرس اور 100 لیٹر شراب برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق بھگیانہ کے رہائشی علی نواز بلوچ عرف علی سے اڑھائی کلوگرام چرس، 1700 روپے نقدی اور الیکٹرک کنڈا برآمد ہوا۔ ملزم مبینہ طور پر طویل عرصے سے منشیات فروشی میں ملوث تھا۔ دوسری کارروائی میں سموئیل مسیح اور آصف مسیح کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 100لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...