غیر قانونی کال سینٹرز گھروں میں منتقل، آپریشن شروع

غیر قانونی کال سینٹرز گھروں میں منتقل، آپریشن شروع

فراڈ پر این سی سی آئی اے نے رہائشی علاقوں میں بھی آپریشن شروع کردیا غیر قانونی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے پرمقدمات درج ہونگے :حکام

 لاہور (کرائم رپورٹر) کال سینٹرز کیخلاف سخت کارروائیوں کے بعد سائبر فراڈ نیٹ ورکس نے اپنا طریقہ واردات تبدیل کرتے ہوئے پلازوں کی بجائے گھروں کو اپنا مرکز بنا لیا، جس پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) نے ملزموں کے اہلخانہ کے گرد بھی گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔این سی سی آئی اے کی جانب سے رہائشی علاقوں اور گھروں میں قائم غیر قانونی کال سینٹرز کیخلاف باقاعدہ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔ حکام کے مطابق گھروں میں غیر قانونی کال سینٹرز چلانے والوں کے والدین اور سہولت کار بھی اب قانون کی زد میں آئیں گے اور سہولت فراہم کرنیوالے والدین کے نام بھی مقدمات میں شامل کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...