2من سے زائدمضر صحت اشیائے خورونوش تلف
فوڈاتھارٹی کے 20فوڈ پوائنٹس کو 5لاکھ 76ہزار روپے کے جرمانے عائد جوہر ٹاؤن ،اقبال ٹاؤن میں نامور فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹ ، واٹر پلانٹ بند
لاہور (این این آئی)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور شہر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 22فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ کی۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ناقص انتظامات پر 2یونٹس بند جبکہ 20فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 5لاکھ 76ہزار روپے جرمانے عائد کر دیئے ، کارروائیوں کے دوران 2من سے زائد ناقص اور مضر صحت اشیائے خورونوش تلف کر دی گئیں، جوہر ٹاؤن میں معروف فاسٹ فوڈ آٹ لیٹ کو ناقص انتظامات کے باعث بند کیا گیا جبکہ علامہ اقبال ٹاؤن میں پانی کے نمونے فیل ہونے پر واٹر پلانٹ کی پروڈکشن روک دی گئی۔ترجمان کے مطابق مختلف فوڈ یونٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات اور حشرات کی بھرمار پائی گئی، اس کے علاوہ ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس سمیت ضروری ریکارڈ بھی موجود نہیں تھا۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خوراک میں ملاوٹ اور جعلسازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments