قصور:بلڈنگ فیس ادا نہ کرنے پر 6عمارتیں سیل

قصور:بلڈنگ فیس ادا نہ  کرنے پر 6عمارتیں سیل

قصور(نمائندہ دنیا) میونسپل کمیٹی قصور کی غیر منظور شدہ کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی، بلڈنگ فیس ادا نہ کرنے پر 6 عمارتیں سیل۔

میونسپل کمیٹی قصور نے بلڈنگ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے اور سرکاری واجبات کی وصولی کے لیے کارروائی کرتے ہوئے بلڈنگ فیس ادا نہ کرنے پر میونسپل کمیٹی کی حدود میں واقع 6کمرشل عمارتوں کو سیل کر دیا۔اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی قصور کامران صفدر نے بتایا کہ کارروائی کا مقصد کمرشل عمارتوں کی تعمیر و استعمال کو مقررہ بلڈنگ قوانین اور ضوابط کے تابع بنانا ہے ۔ انہوں نے تمام کمرشل مارکیٹوں کے مالکان اور ڈویلپرز کو ہدایت کی کہ کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے سے قبل اپنی عمارتوں کے نقشوں کی منظوری حاصل کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...