ماں بیٹی شراب کی 120 بوتلوں سمیت دھر لی گئیں
لاہور (آن لائن)بادامی باغ پولیس نے شراب فروشی میں ملوث ماں اور بیٹی کو گرفتار کرکے 110بوتلیں اور 10 لٹر کھلی شراب برآمد کرلی جنکی شناخت ارشاد بی بی اور فائزہ کے نام سے ہوئی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق وہ گرفتاری سے بچنے کیلئے لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے مختلف مقامات پرشراب سپلائی کرتی تھیں۔پولیس نے ماں بیٹی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments