وزیراعلیٰ ودیگرحکام ایس ٹی آئیزکودوماہ کی تنخواہ نہ ملنے کانوٹس لیں :ٹیچرز یونین
لاہور(خبر نگار)پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے ہزاروں نوجوان، اعلٰی تعلیم یافتہ سکول ٹیچر انٹرنیز گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔۔۔
تنخواہوں کی ادائیگی کے بجٹ بھی ریلیز ہوچکا ہے لیکن ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی روایتی تساہل پسندی پرسکول ٹیچر انٹرنیز اور انکے اہلخانہ فاقہ کشی کا شکار اور کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اساتذہ کا معاشی استحصال بند کیا جائے ،وزیر اعلٰی ، وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم سکول پنجاب سکول ٹیچر انٹرنیز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیں اور ذمہ داران سے باز پرس کی جائے ۔تنخواہوں کی ہرماہ بروقت ادائیگی کیلئے میکنزم وضع کیا جائے ، تنخواہوں میں کم از کم 50فیصد اضافہ کیا جائے ۔ ایس ٹی آئیزکی تقرریاں 3، 6، 9ماہ کی بجائے 3 سالہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی جائیں تاکہ یہ نوجوان سکول ٹیچر انٹرنیز دلجمعی سے تدریسی فرائض انجام دے سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments