مستنصر حسین تارڑ نے عثمان عزیز کے فن پاروں کی نمائش کاافتتاح کیا
لاہور (آن لائن)معروف ادیب، ناول نگار اور سفرنامہ نگار مستنصر حسین تارڑ نے شاکر علی میوزیم، پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس لاہور میں مصور عثمان عزیز تارڑ کی سولو پینٹنگ نمائش کا افتتاح کیا، جس میں فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
نمائش کا اہتمام آمنہ مسعود اور الماس منظور نے کیا۔ عثمان عزیز کی تازہ ترین تخلیقات پر مشتمل یہ نمائش انکے فنی سفر میں نئے تجربے کی عکاسی کرتی ہے ، جس میں انہوں نے موضوع اور تکنیک کے حوالے سے اپنے روایتی انداز سے ہٹ کر تخلیقی اظہار کے نئے امکانات تلاش کیے ہیں۔ ان فن پاروں میں ارتکاز، تجربے اور فنی اظہار کی گہرائی نمایاں ہے ، جو مصور کے تخلیقی ارتقا اور نئے زاویہ نگاہ کی ترجمانی کرتی ہے ۔مصور نے قدیم آسمانی علامات کو روایتی تصورات سے الگ کرکے اپنے مخصوص رنگوں، اسلوب اور تخیل کے ذریعے نئی معنویت عطا کی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments