طبی سہولیات ،ر وزگار کے مسائل سے عوام پریشان:طیاب راشد
بنیادی ضروریات پوری کرنا عام آدمی کے لیے کٹھن امتحان بن گیا:ایم پی اے
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی بیرسٹر طیاب راشد سندھو نے کہا ہے کہ روزمرہ زندگی کی بنیادی ضروریات پوری کرنا عام آدمی کے لیے ایک کٹھن امتحان بن چکا ہے ، بجلی، گیس اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ طبی سہولیات اور روزگار کے مسائل نے شہریوں کی مشکلات میں بے حد اضافہ کر دیا ہے جس سے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہوا ہے ، شیخوپورہ کے عوام کے مسائل، انفراسٹرکچر کی خستہ حالی اور شہری سہولیات کی کمی کے حوالے سے ہر ممکن آواز بلند کی گئی ہے تاکہ مقامی لوگوں کو درپیش دشواریوں کا خاتمہ ہو سکے ، عوامی اعتماد اسی وقت بحال ہو سکتا ہے جب عملی اقدامات کے ذریعے عام شہری کی زندگی میں بہتری نظر آئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments