ڈولفن سکواڈ نے 100 سے زائدوارداتیں کرنیوالا ڈاکو پکڑ لیا

ڈولفن سکواڈ نے 100 سے زائدوارداتیں کرنیوالا ڈاکو پکڑ لیا

چوری، ڈکیتی اور جھپٹا مارنے کی وارداتوں کا ملزم عدنان ہنجروال پولیس کے حوالے ڈولفن و پی آر یو نے ہفتے میں 11اشتہاری ، وارداتوں میں ملوث 22ملزم دھرلئے

لاہور (کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے سٹریٹ کرائم کے خلاف فیصلہ کن وار کرتے ہوئے وارداتوں کی سنچری کرنے والے ڈکیت کو قانون کی گرفت میں لے لیا۔ کریمنل ریکارڈ کے مطابق ملزم پر 100سے زائد سنگین وارداتوں کے مقدمات درج ہیں۔ چوری، ڈکیتی اور جھپٹا مارنے کی وارداتوں میں ملوث ملزم عدنان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈولفن سکواڈ نے خطرناک کریمنل کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ہنجروال کے حوالے کر دیا۔ ایس پی ڈولفن بلال احمد کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے گی، عادی و خطرناک مجرموں کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دینگے۔

دریں اثناڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ڈولفن و پی آر یو کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 22 ملزم گرفتار کیے گئے ، ڈولفن سکواڈ نے 2 خطرناک ڈکیٹ گینگز کو بھی گرفتار کیا۔دوران پٹرولنگ 11اشتہاری سمیت 28عادی مجرم اور2 عدالتی مفرور گرفتار کیے گئے ۔ 120 مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند جبکہ 72 اشخاص کیخلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ون ویلنگ و پتنگ بازی، آتش بازی میں ملوث 6 ملزم گرفتار کیے گئے ۔ خصوصی مہم کے دوران جعلی، ٹیمپرڈ و فیک نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں و وہیکلز کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 20 مقدمات درج کرائے گئے ۔ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت مختلف ہیڈز میں 87 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...