عوام 26نومبر کو ہمارے بیانیہ پر تائید کی مہر لگائینگے :مولانا امجد

عوام 26نومبر کو ہمارے بیانیہ پر تائید کی مہر لگائینگے :مولانا امجد

مولانا فضل الرحمن ہماری ریڈ لائن ،قائدکابیانیہ ہرطبقے کی آواز :نصیر احرار

لاہور (سٹاف رپورٹر)جے یو آئی پنجاب کی طرف سے سرگودھا جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جبکہ صوبہ بھر میں ضلعی، تحصیل اور مقامی جماعتیں متحرک اور ان کے اجلاس جاری ہیں، مولانا فضل الرحمن ہماری ریڈ لائن ہیں اور ان کی جدوجہد عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہے ۔ جمعیت علماء اسلام اپنی آئینی اور جمہوری جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ ان خیالات کا اظہار امیر جے یو آئی پنجاب مولانا امجد خان، ناظم عمومی حافظ نصیر احرار نے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کے غیر قانونی ہتھکنڈوں سے انتظامیہ اپنے دائرہ کار سے تجاوز کررہی ہے اگر انتظامیہ نے غیر ہتھکنڈے جاری رکھے تو متعلقہ افسروں کیخلاف قانونی کارروائی کریں گے ۔ مولانا فضل الرحمن کا بیانیہ قوم کے ہر طبقے کی آواز ہے ، وکلاء، اساتذہ، ڈاکٹرز، مزدور، کسان اور طلبا سمیت ہر طبقہ زندگی کے افراد جے یو آئی کے موقف کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔ مٹھی بھر طبقہ جے یو آئی کے راستے کی دیوار نہیں بن سکتا۔ سرگودھا کے عوام 26 نومبر جے یو آئی کے بیانیہ پر تائید کی مہر لگائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...