ایف بی آر میں آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف

ایف بی آر میں آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف

ٹیکس دہندگان اَب اپنی شکایات براہِ راست آئرس پورٹل پرآن لائن درج کرا سکیں گے ریفنڈز میں تاخیر، جوریڈکشن ،محکمانہ خدمات بارے شکایات بھی درج کرائی جا سکیں گی

لاہور(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آئرس پورٹل پر آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرا دیا۔نئے نظام کے تحت ٹیکس دہندگان اَب اپنی شکایات براہِ راست آئرس پورٹل کے ذریعے آن لائن درج کروا سکیں گے ۔ ایف بی آر نے شکایات درج کروانے کا طریقہ کار بھی ٹیکس گزاروں کی سہولت کیلئے واضح کر دیا ہے ۔آئرس پورٹل پر موجود لوڈ ڈیٹا آپشن کے ذریعے صارفین اپنی شکایات کی موجودہ صورتحال معلوم کر سکیں گے۔

نئے سسٹم میں شکایات کیلئے چار کیٹیگریز متعارف کروائی گئی ہیں، جن میں اوپن، اوور ڈیو، ریزولوڈ اور فیڈبیک پینڈنگ شامل ہیں۔ٹیکس دہندگان اپنی شکایات پر ہونے والی پیشرفت اور موجودہ اسٹیٹس بھی خود آن لائن چیک کر سکیں گے ۔ ریفنڈز میں تاخیر، جوریڈکشن اور محکمانہ خدمات سے متعلق شکایات بھی اسی نظام کے ذریعے درج کروائی جا سکیں گی۔ایف بی آر کے نئے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم سے شکایات اندراج، ٹریکنگ اور انکے بروقت حل کے عمل کو مزید شفاف اور موثربنانے میں مدد ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...