تمباکو، نکوٹین سے بچائو کیلئے پیاف آفس میں آگاہی ورکشاپ
سوشل میڈیا پر تمباکو اور نکوٹین کے اثرات پربھرپور آگاہی مہم چلائی جائے :انجم نثار
لاہور (آن لائن)پیاف کے مرکزی آفس گلبرگ میں عورت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تمباکو اور نکوٹین کے اثرات سے بچانے کیلئے آگاہی سیمینار اور3 روزہ ٹریننگ منعقد کی گئی۔اختتامی سیشن میں پیٹرن انچیف پیاف میاں انجم نثار نے خصوصی شرکت کی اور شرکا کو سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے ۔ اس موقع پر سابق ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ فردوس نثار،ذیشان سہیل ملک، سیکرٹری پیاف عبدالصبور، ریجنل ڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن نبیلہ شاہین، ٹیم لیڈر صفدر رضا، کمیونیکیشن آفیسر مہک فاطمہ جعفری بھی موجود تھے۔ سیمینار میں تعلیمی اداروں کے کردار اور نوجوانوں کو تمباکو و نکوٹین سے محفوظ رکھنے کے اقدامات زیر بحث لائے گئے۔
اس موقع پر نبیلہ شاہین نے کہا عورت فاؤنڈیشن 1986 سے خواتین اور بچیوں کے حقوق کیلئے کام کر ہی ہے ۔ تعلیمی ادارے نوجوان نسل میں تمباکو اور نکوٹین کے استعمال سے بچانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں پالیسیز کا موثر نفاذ اور عملدرآمد بہت ضروری ہے ۔تمباکو اور نکوٹین بنانیوالے اداروں کا بھی احتساب ہونا چاہیے بلاشبہ یہ حکومت کیلئے ریونیو جنریشن کا باعث بنتے ہیں لیکن نوجوان نسل کی صحت ہمیں مقدم ہے ، نوجوانوں کو مورد الزام ٹھہرانے کی بجائے مثبت رویوں اور بہتر راہنمائی کے ذریعے انکا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
اس موقع پر میاں انجم نثار نے کہا عورت فاؤنڈیشن کی خصوصا ًنوجوان نسل کو تمباکو اور نکوٹین سے بچانے کیلئے بہت اچھی کاوش ہے اس مہم کو سوشل میڈیا کے ذریعے پروموٹ کیا جانا چاہیے تاکہ یہ پیغام صحیح طرح سے لوگوں تک پہنچے اور خصوصا ًنوجوان نسل کو آگاہی ہو۔ ہر کام کو سیاسی رنگ دینے کی بجائے اسکو میرٹ پر کرنا چاہیے ۔ نوجوانوں کو تمباکو اور نکوٹین سے محفوظ رکھنے کیلئے ، تعلیمی اداروں، خاندانوں اور کمیونٹیز کے درمیان تعاون ناگزیرہے اور اس سلسلے میں میڈیا کی ذمہ دارانہ رپورٹنگ بھی اس حوالے سے اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ اختتامی سیشن میں شریک طلبہ نے ڈبلیو ایچ او کے تمباکو کے حوالے سے فریم ورک پر ایکشن پلان مرتب کیا اور مختصر دورانیہ کا آگاہی ڈرامہ بھی پرفارم کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments