علی گڑھ یونیورسٹی جیسی سو جامعات کا تحفہ دینگے ، ڈاکٹر حسن

علی گڑھ یونیورسٹی جیسی سو جامعات کا تحفہ دینگے ، ڈاکٹر حسن

لاہور،خانیوال کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں یونیورسٹی قائم کرنے جا رہے ہیں

لاہور (سیاسی نمائندہ)منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا پاکستان کے عوام سے وعدہ ہے کہ برصغیر پاک و ہند کے اعلیٰ تعلیمی ادارے علی گڑھ یونیورسٹی کی طرز پر 100اعلیٰ تعلیمی جامعات کا تحفہ دینگے ۔لاہور،خانیوال کے بعد اب خیبرپختونخوا کے بھائیوں کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان میں یونیورسٹی قائم کرنے جا رہے ہیں جس کا سنگ بنیاد پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے قائدین کے ہمراہ رکھ دیا ہے بہت جلد تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا جائے گا اور کے پی کے طلبا وطالبات کو بین الاقوامی معیار کے ڈگری پروگرام ملیں گے تعلیم کے ساتھ تربیت منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں کا خاص امتیاز ہے ،یونیورسٹی سائٹ وزٹ کے اس موقع پر ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور،جہانگیر سیف اللہ خان ہمراہ تھے ،انھوں نے کہا کہ تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ اور مسجد کی تعمیر بھی عمل میں آئے گی ،سائٹ وزٹ کے اس موقع پر اقبال مصطفوی، قاضی فیض الاسلام، شکیل حسین، دانش افتخار اور شہریار خان بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...