مخالفین حسد نہیں ہمارے منصوبوں کا مقابلہ کریں، مریم اورنگزیب
پنجاب کے عوام کی وہ وزیراعلیٰ ہیں جنہیں ان کے بچوں کے مستقبل کی فکر ہے مریم نواز کا لگایا سوشل میڈیا کا پودا درخت بن چکا ،یو تھ کنونشن سے خطاب
لاہور(سٹاف رپورٹر)سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مخالفین حسد نہیں بلکہ وزیر اعلیٰ کے منصوبوں کا مقابلہ کریں، مریم نواز کا لگایا ہوا سوشل میڈیا کا پودا آج تناور درخت بن چکا ہے اور سوشل میڈیا کے سولجرز بڑی تعداد میں موجود ہیں،ان نوجوانوں کی بڑی تعداد میں آمد کے باعث مجھے بھی کنونشن میں شرکت کے لیے آنا پڑا۔مسلم لیگ (ن) کے یوتھ سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجاب کے عوام خوش قسمت ہیں کہ مریم نواز ان کی وزیراعلیٰ ہیں، جنہیں عوام اور انکے بچوں کے مستقبل کی فکر ہے، اسی لیے انہیں سپر سی ایم کہنا پڑے گا۔مریم اورنگزیب نے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حسد نہ کرو، محنت کرو، مقابلہ کرو یا برداشت کرو۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے منصوبوں کا مقابلہ کریں، اگر مقابلہ نہیں کرسکتے تو برداشت کریں۔ آج جو چیخیں سنائی دے رہی ہیں، اس کی بھی وجوہات ہیں، جو مریم نواز کا مقابلہ نہیں کرسکتے وہ صرف باتیں کرتے ہیں۔ پنجاب میں 80 بسیں فراہم کی گئی ہیں جبکہ 24 تاریخ کو 8 ہزار بچوں کو سکالرشپس اور لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments