محکمہ پرائمری ہیلتھ بھرتیوں میں بےضابطگیاں : تحقیقات کی سفارش

محکمہ پرائمری ہیلتھ بھرتیوں میں بےضابطگیاں : تحقیقات کی سفارش

بھرتی عمل میں پبلک سروس کمیشن کو شامل نہ کرنے پرہیلتھ انفارمیشن یونٹ میں 58 افسروں و اہلکاروں کی بھرتیوں پر اعتراض عائد ،74فیصد درخواستیں ابتدائی جانچ پر ہی مسترد

لاہور(این این آئی)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ، بھرتیوں کے عمل میں پبلک سروس کمیشن کو شامل نہ کرنے پرہیلتھ انفارمیشن یونٹ میں 58 افسروں و اہلکاروں کی بھرتیوں پر اعتراض عائد کر دیا گیا ،بھرتیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 4 کروڑ 30لاکھ خرچ ہوئے ۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق بی ایس 17 سمیت 12 پوسٹوں پر محکمہ نے خود بھرتیاں کیں ، بھرتیوں کے عمل میں پبلک سروس کمیشن کو شامل نہیں کیا گیا۔

1002آن لائن درخواستوں میں سے صرف 43 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیاگیاتھا، بھرتیوں کے دوران 74 فیصد درخواستیں ابتدائی جانچ پر ہی مسترد کردیں گئیں تھیں،اشتہار میں دستاویزات اپ لوڈ کرنے کی شرط واضح درج نہیں تھی، آئی ٹی کام کیلئے پبلک سیکٹر تجربے کی شرط پر بھی اعتراض کیاگیا ہے ،حکومت سے محکمانہ سلیکشن کمیٹی کی منظوری حاصل نہیں کی گئی۔بھرتیاں2019سے 2021کے دوران 3مراحل میں کی گئیں۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق امیدواروں کی شکایات کے ازالے کیلئے کوئی کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی،تقرری کی شرائط محکمہ خزانہ سے مشاورت کے بغیر طے کی گئیں۔

قواعد کی عدم پیروی کے باعث محکمہ آڈٹ نے بھرتیوں کو غیر شفاف قرار دیتے ہوئے مبینہ بے ضابطگیوں پر تحقیقات کی سفارش کردی گئی جبکہ محکمہ صحت کا موقف ہے کہ بھرتیاں کنٹریکٹ اپائنٹمنٹ پالیسی 2004 کے مطابق کی گئیں۔ دوسری جانب محکمہ صحت کو ایس اینڈ جی اے ڈی سے جلد وضاحت لینے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ 4کروڑ 30 لاکھ روپے کا آڈٹ پیرا تاحال کارروائی کیلئے زیر التوا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...