پولیس مقابلہ کیس :نامزد ایس آئی اور کانسٹیبل کی ضمانت میں توسیع

پولیس مقابلہ کیس :نامزد ایس  آئی اور کانسٹیبل کی ضمانت میں توسیع

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ جعلی پولیس مقابلے کے مقدمے میں نامزد ایس آئی معظم شہباز اور کانسٹیبل علی نواز کی عبوری ضمانت میں 7دسمبر تک توسیع کر دی۔

ہائیکورٹ میں مبینہ مقابلے میں ملوث پولیس اہلکاروں کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔جسٹس امجد پرویز نے ایس آئی معظم شہباز اور کانسٹیبل علی نواز کی درخواستوں پر سماعت کی۔ایف آئی اے ساہیوال نے بلقیس بی بی کی درخواست پر تھانہ گوگیرہ ضلع اوکاڑہ کے پولیس اہلکاروں کیخلاف مبینہ جعلی پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کیا۔ ایف آئی اے کے مطابق بلقیس بی بی کے بیٹے صبغت الحسن کو پولیس نے دورانِ حراست مبینہ مقابلے میں قتل کیا۔ مقتول کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...