علامہ غلام محمد گھوٹوی بہاول پور میں مینارہ نور تھے :صاحبزادہ فرید الحق

علامہ غلام محمد گھوٹوی بہاول پور میں  مینارہ نور تھے :صاحبزادہ فرید الحق

صاحبزادہ مہر فرید الحق آف گولڑہ شریف نے کہا ہے کہ شیخ الاسلام علامہ غلام محمد گھوٹوی خطہء بہاول پور میں ایک مینار ہ نور تھے

لودھراں (نمائندہ دنیا) انہوں نے یہ بات اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے غلام محمد گھوٹوی ہال میں شیخ الجامعہ غلام محمد محدث گھوٹوی کانفرنس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جبکہ کانفرنس کی صدارت وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر قیصر مشتاق نے کی۔ مہمان اعزاز علامہ غلام معین الدین جنیدتھے ۔ کانفرنس سے علامہ غلام معین الدین جنید، پروفیسر نصیر الدین شبلی، علامہ فیاض قاسم، پروفیسر عون محمد، خواجہ محمد احمد، صاحبزادہ عبدالاسلام ثمر اور ڈاکٹر ابرار مرزا نے خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...