کیبل آپریٹر کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق

کیبل آپریٹر کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق

امجد چک نمبرآر 168دس میں کیبل ٹھیک کررہا کہ بجلی کی تار سے کرنٹ آگیا

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)کیبل آپریٹر کرنٹ لگنے سے دم توڑ گیا۔بتایاگیاہے کہ خانیوال میں غریب آباد کالونی نمبر 1کارہائشی کیبل آپریٹر امجد چک نمبر آر168دس میں کیبل ٹھیک کر رہا تھا کہ بجلی کی تار کیبل کی تار کے ساتھ ٹچ کرنے سے کیبل کی تار میں کرنٹ آگیا اور کرنٹ لگنے سے امجد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کردی ۔کیبل آپریٹر کی اچانک المناک موت پر اس کے گھر میں کہرام مچ گیا اور اس موقع پر موجو د ہر آنکھ اشک بار ہوگئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں