وہاڑی:انسدادِ خسرہ مہم سے متعلق تربیتی ورکشاپ

وہاڑی:انسدادِ خسرہ مہم سے  متعلق تربیتی ورکشاپ

ڈپٹی کمشنر مبین الہٰی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر میں انسدادِ خسرہ مہم کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

وہاڑی ( خبر نگار )جس میں ٹرینرز نے تربیت دی ، اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم نے کہا کہ انسدادخسرہ مہم 15 سے 27نومبر تک جاری رہے گی، خسرہ مہم کو کامیاب بنا نے کیلئے انسداد خسرہ ٹیموں کی تربیت کا عمل جاری ہے ، انسداد خسرہ ٹیمیں اپنی تربیت پر خصوصی توجہ دیں تاکہ خسرہ مہم کو موثر انداز سے چلایا جا سکے ، انہوں نے مزیدکہاکہ والدین اپنے 9ماہ سے 5سال تک کی عمر کے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لازمی لگوائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں