روٹری مڈ ٹاؤن کلب نادار اور بے یار و مددگار افراد کی خدمت کررہا : محمد عمر

 روٹری مڈ ٹاؤن کلب نادار اور بے یار و  مددگار افراد کی خدمت کررہا : محمد عمر

روٹری کلب ملتان مڈٹاؤن کے صدر حاجی محمد عمر نے کہا ہے کہ روٹری مڈ ٹاؤن کلب نادار اور بے یار و مددگار افراد کی بے لوث خدمات سرانجام دے رہا ہے

ملتان(خبرنگارخصوصی)یہ بات انہوں نے کلب کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر انہوں نے کلب کی تین ماہ کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی اور خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کورونا کے باعث سماجی سرگرمیاں اور کلب میٹنگز بھی متاثر ہوئیں اب کلب کے تمام پراجیکٹس کے تسلسل اور انکی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ دیگر بہت سی نئی پالیسیوں اور پراجیکٹس کا اجراء کریں گے تاکہ دکھی افراد کی زیادہ سے زیادہ خدمت کی جا سکے ۔میٹنگ میں حنا بابر،چوہدری الطاف شاہد،سلیم ناصر،شیخ فہیم ستار،کاشف خلیل،ملک امجد،عرفان ممتاز خان،شاہد حسین،طارق سرور،افتخار الحسن،پروفیسر اعظم نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں