سیکرٹریز عارضی دفاتر سے غائب مسائل برقرار، سائلین پریشانی سے دو چار

سیکرٹریز عارضی دفاتر سے غائب مسائل برقرار، سائلین پریشانی سے دو چار

سیکرٹری اختیارات اور وسائل نہ ہونے کا جواز بنا کر لاہور چلے جاتے ہیں،سیکرٹریوں کیلئے عارضی طور پر میٹرو کنٹرول اینڈ کمانڈ کی بلڈنگ کا انتخاب کرلیا گیا :ایڈیشنل چیف سیکرٹری

ملتان ( نعمان خان بابر سے ) سیکرٹریز عارضی دفاتر سے غائب رہنے سے مسائل برقرار ہیں،سائلین پریشانی سے دو چار ہیں حکومت نے ملتان میں متی روڈ پر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی تعمیر کے حوالے سے تین ارب روپے جاری کئے لیکن منصوبے پر کام کی رفتار انتہائی سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے گزشتہ6 ماہ میں بنیادوں کی کھدائی کا کام بھی مکمل نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے منصوبے کو مقررہ دو سال کی ڈیڈ لائن میں پورا کرنا مشکل ہو گیا ، دوسری جانب کئی سیکرٹری اختیارات اور وسائل نہ ہونے کو جواز بنا کر اکثر لاہور چلے جاتے ہیں اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دفاتر میں سیکرٹریوں کی شکایات مسلسل بڑ ھ رہی ہیں،موجودہ صورتحال پر جنوبی پنجاب کے سیاستدان پریشان ہیں، اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ثاقب ظفر کا موقف ہے کہ تمام سیکرٹریوں کو ایک چھت کے نیچے بیٹھانے کی کاوشیں کر رہے ہیں جس کیلئے عارضی طور پر میٹرو کنٹرول اینڈ کمانڈ کی بلڈنگ کا انتخاب کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ سیکرٹریٹ کی تعمیر ترجیح ہے کمپنی کو کام رفتار تیز کرنے کے احکامات دے دئیے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں