کورونا ویکسی نیشن تیز کرنے ،اہداف پورے کرنے پر زور

کورونا ویکسی نیشن تیز کرنے ،اہداف پورے کرنے پر زور

وہاڑی( خبر نگار )ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چودھر ی نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کو مزید تیز کیا جائے اور ٹارگٹس کو ہر صورت پورا کیا جائے ۔

انہوں نے اپنے آفس میں محکمہ صحت کے افسروں اور ڈاکٹرز کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہا کہ جس طرح کورونا ویکسی نیشن ریڈ 2 مہم کو کامیاب کیا گیااب بھی اسی طرح محنت اور لگن سے کام کر نا ہو گا تاکہ جلد تمام افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کی جا سکے اور ہم اس وبا سے محفوظ ہو سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ جن آئی ایچ او کی کورونا ویکسی نیشن کے حوالے کارکردگی اچھی نہیں ہوگی ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کے اچانک وزٹ جاری رہیں گے غیر حاضر اور ناقص کارکردگی کے حامل ڈاکٹرز اور سٹاف کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ،دور دراز علاقوں میں واقع دیہی مراکز صحت اور بنیادی مراکز صحت کے خصوصی وزٹ کئے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں