بورے والا :غریب زمیندار کی کھڑی فصل پر ٹریکٹر چلا دیا گیا

بورے والا :غریب زمیندار کی کھڑی فصل پر ٹریکٹر چلا دیا گیا

بورے والا ( نمائندہ دنیا ) اسسٹنٹ کمشنر بلاول علی نے دو روز قبل نواحی گاؤں 261ای بی میں واقع چراغاں کے طور پر الاٹ کر دہ غریب زمیندار کی زمین پر ٹریکٹر چلوا دیا ٹریکٹر چلا کر سرکاری اراضی واگزار کیے جانے کی جعلی خبریں چلوادیں۔

 جبکہ مذکورہ زرعی زمین کے ساتھ ملحقہ بااثر افراد کی زمین کے خلاف کسی قسم کی کار روائی عمل میں نہیں لا ئی گئی جبکہ زمیندا ر محمد ریاض قانونی قواعد و ضوابط پر بھی عمل پیرا تھا اہلیان دیہہ نے اسسٹنٹ کمشنر بلاول علی کے تحصیلدار شاہد نواب گجر اور دیگر عملہ کے ہمراہ کیے گئے آ پریشن کو جانبد ارانہ قرار دیتے ہوئے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں