ملتان کے ای خدمت سنٹر میں نادرا کاؤنٹر کا افتتاح
ملتان(وقائع نگار خصوصی )کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ای خدمت سنٹر میں نادرا کاؤنٹر کا افتتاح کردیا۔
ان کا اس موقع پر کہناتھاکہ ای خدمت سنٹر عوامی خدمت کا منصوبہ ہے ،شہریوں کی سہولت کیلئے 134 سروسز ایک چھت تلے فراہم کی گئی ہیں۔ ایس پی ایم ساؤتھ فیصل ممتاز نے بتایا کہ سنٹر میں اے ٹی ایم اور کیش وصولی کے بارے میں بھی لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔