گلوکار ساجد علی خان ملتانی کی نئی ویڈیو البم مکمل
ملتان( وقائع نگار خصوصی )معروف سرائیکی گلوکار ساجد علی خان ملتانی نے اپنی نئی ویڈیو البم مکمل کر لی ہے جس میں ان کا سرائیکی گانا’’توتاں وفا کرے ہاں‘‘ ملتان کے ایک علاقے میں ریکارڈ کیا گیا۔
جس کے شاعر صوفی نجیب اللہ نازش اور ڈائریکٹر الطاف حسین طافو ہیں۔ یہ ویڈیو البم آئندہ ہفتے ریلیز کردی جائے گی اس حوالے سے ساجد علی خان ملتانی کا کہنا ہے کہ ان کا یہ گانا ان کے مداحوں کو پسند آئے گا۔