مرکزی میلاد کونسل کے وفد کی ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو سے ملاقات

مرکزی میلاد کونسل کے وفد کی  ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو سے ملاقات

ملتان(خبرنگارخصوصی)ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو سے گزشتہ روز مرکزی میلاد کونسل کے وفد نے رکن امن کمیٹی ایوب مغل کی سربراہی میں ملاقات کی۔

وفد میں مزرا ارشد قادری اشفاق سعیدی،مولانا بشیر معصومی،قاری اللہ بخش سیال،علامہ طارق ہاشمی اور حافظ محمد بخش شامل تھے ۔ اس موقع پر مرکزی میلاد کونسل کے وفد نے میلاد النبی کے موقع پر مثالی انتظامات کرنے پر ڈپٹی کمشنر محمد طاہر کا شکریہ ادا کیا اور ضلعی محکموں کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں