باگڑسرگانہ و گردونواح میں خود ساختہ مہنگائی ،نرخ نامے غائب

 باگڑسرگانہ و گردونواح میں خود ساختہ مہنگائی ،نرخ نامے غائب

باگڑسرگانہ(نامہ نگار)باگڑسرگانہ اور گردونواح میں مافیا نے خود ساختہ مہنگائی کر دی ، دکانداروں نے نرخ نامے غائب کر دئیے ،آٹا، دالیں، گھی، چینی، سبزیاں اور پھل غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئے ۔

تفصیل کے مطابق باگڑسرگانہ اور گردونواح میں مہنگائی کاطوفان برپا ہو چکا ہے ، کھانے پینے کی اشیا غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں ۔دکاندار وں نے خود ساختہ ریٹ مقرر کر رکھے ہیں جو عام اور غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں، دیگر اشیا کی خریداری تو دور کی بات ہے ، غریب سبزی کی خریداری تک نہیں کر سکتے ۔مارکیٹ میں کوئی بھی سبزی اور پھل ایسا نہیں جو فی کلو سو روپے سے کم میں دستیاب ہو۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ غریب ایک عرصہ سے مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے مگر رمضان المبارک میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔شہریوں محمدعلی،مشاق احمد،محمدعارف،خان محمد ودیگرنے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خود ساختہ مہنگائی کے جن کو قابو کیا جائے تاکہ غریبوں کو ایک وقت کا کھانامیسر آ سکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں