اشیاکی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،غریبوں کے چولہے بجھ گئے

اشیاکی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،غریبوں کے چولہے بجھ گئے

باگڑسرگانہ(نامہ نگار)باگڑسرگانہ میں اشیاکی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،غریبوں کے چولہے بجھ گئے ،اشیا خور ونوش محنت کش طبقہ کی قوت خرید سے باہر ہو گئیں ۔

تفصیل کے مطابق باگڑ سرگانہ میں ٹرانسپوٹرز کرایوں میں کمی اورتاجر کھانے پینے کی روز مرہ اشیا کی قیمتوں میں کمی کرنے پر تیار نہیں ۔ متوسط اور مزدو ر طبقہ انتہائی سنگین صورتحال سے دوچار ہے ۔ لوگ اپنی سفید پوشی کا بھرم قائم رکھنے میں بری طرح نا کا م ہو چکے ہیں ۔عوام کی اکثریت بجلی ،گیس کے بلوں اور کھانے پینے کی اشیا گھی، آٹا ،دالیں، سبزیوں کی قیمتوں میں بھاری اضافوں کی وجہ سے ذہنی طور پہ مفلوج ہوچکے ہی۔ عوامی حلقوں نے شاہداحمد،محمدندیم،محمدرمضان و دیگر نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیاہے قیمتوں میں کمی کاریلیف براہ راست غریب اور عام آدمی کوروزمرہ اشیا اورٹرانسپوٹ کرایوں میں کمی لاکر دیاجائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں