ریلوے پولیس نے چوردھرلیا ، کباڑیہ بھی گرفتار،مال برآمد

ریلوے پولیس نے چوردھرلیا ، کباڑیہ بھی گرفتار،مال برآمد

ملتان(خبرنگارخصوصی)ریلوے پولیس نے ریلوے مٹیریل چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

تھانہ ریلوے خانیوال پولیس نے چھاپہ مار کر کے ریلوے یارڈ خانیوال سے رننگ ریلوے لائنوں سے ریلوے میٹریل چوری کرنے والے ملزم محمّد یاسر اور اس کی نشان دہی پر ریلوے میٹریل لینے والے کباڑیے نصیر احمد کو بھی رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے ۔ ملزموں سے چوری شدہ ریلوے میٹریل بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ ریلوے خانیوال کا کہنا ہے کہ ملزموں کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔ ایس پی ریلوے پولیس ملتان ڈویژن شاہد نواز کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں