بارش اور ژالہ باری سے میپکو تنصیبات کو کروڑوں کا نقصان

بارش اور ژالہ باری سے میپکو تنصیبات کو کروڑوں کا نقصان

ملتان(خصوصی رپورٹر)بارش اور ژالہ باری سے میپکو تنصیبات کو کروڑوں کا نقصان پہنچا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے ملتان اور گرد ونواح میں بارش اور ژالہ باری کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ،جمعرات کی شب اور صبح بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے میپکو کے 9آپریشن سرکلوں کے 250 فیڈرز ٹرپ ہوگئے ،ملتان سرکل کے 50، ڈی جی خان سرکل کے 33، وہاڑی سرکل کے 18فیڈرز سے بجلی فراہمی متاثر ہوئی۔ بہاولپور سرکل کے 45، مظفرگڑھ سرکل کے 25اور خانیوال سرکل کے 5فیڈرز بھی ٹرپ ہوئے ،اس کے ساتھ ساتھ ٹرانسفارمر اور ایل ٹی لائن ا ور پولز گرنے کے واقعات بھی ہوئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران میپکو ریجن میں درجنوں ٹرانسفارمر جل گئے ہیں جبکہ گرنے والے پولز کی تعداد سینکڑوں میں ہے جس سے میپکو کروڑں کا نقصان ہوا ہے ۔ میپکو ذرائع کاکہنا ہے کہ سب سے زیادہ نقصان ٹرانسفارمر ز کا ہوا جن کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ایمرجنسی لگادی گئی ہے اور ورکشاپ سے مرمت کرائے جارہے ہیں امکان ہے بارشوں کے اس سپل کے بعد میپکو کا سسٹم معمول پر آئے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں