نیو ہیڈ سدھنائی بیراج پر سہولیات ناپید

نیو ہیڈ سدھنائی بیراج پر سہولیات ناپید

عبدالحکیم(نمائندہ دنیا سٹی رپورٹر)دریائے راوی پر واقع نیو ہیڈ سدھنائی بیراج پر سیر و تفریح کے لئے آنے والوں کو کوئی سہولت میسر نہیں۔

 نیو ہیڈ سدھنائی بیراج پر صوبہ بھر سے سکولوں و کالجوں کے طلبا و طالبات کے علاوہ فیملیز بھی تفریح کے لئے آتی ہیں لیکن اس تاریخی جگہ پر کینٹین، پارکنگ ، پینے کا صاف پانی اور بیٹھنے کا کوئی مناسب انتظام نہیں ہے ۔شہریوں نے حکومت سے نیو ہیڈ سدھنائی بیراج پر مناسب سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں