عوام کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں، سہیل چودھری

عوام کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں، سہیل چودھری

ملتان (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے ڈسٹرکٹ ملتان کے مختلف تھانوں کا وزٹ کیا اور پولیس افسروں کو ہدایت کی کہ عوام کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں ،تھانوں کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ۔

 تھانہ سیتل ماڑی اور تھانہ ممتاز آ باد کے وزٹ کے دوران زیر تکمیل پراجیکٹ کا بھی دورہ کیا اور بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔بعد ازاں آ ر پی او نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے پولیس افسروں کو بیج لگائے ، ترقی پانے والوں میں محمد اقبال اسسٹنٹ پی آ ر ریجنل پولیس آفس ملتان ،احسن شاہ نائب ریڈر آ ر پی او اور محمد اقبال جاوید شامل تھے ۔ علاوہ ازیں آ ر پی نے ریجن کے منسٹرل سٹاف کے جونیئر کلرکس کو سینئر کلرکس کے عہدے پر ترقی دے دی جن میں رشید احمد، خالد عثمانی، عتیق، الفیصل عمران ، تنویر ، حسن عباس، نعیم ، راشد ودیگر شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں