خواتین اساتذہ سے تنخواہ جاری کرانے کیلئے پیسے لینے کا انکشاف

خواتین اساتذہ سے تنخواہ جاری کرانے کیلئے پیسے لینے کا انکشاف

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)خواتین اساتذہ کے دفاتر کے بار بار چکر لگوانا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے وطیرہ بنالیا۔۔

’تنخواہ جاری کروانے کیلئے کلرکوں کے ذریعے پیسے لینے کا انکشاف’خواتین اساتذہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔خواتین اساتذہ کی بڑی تعداد نے الزام لگایا ہے کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ امجد حسین خاں خواتین اساتذہ کے دفاتر کے بار بار چکر لگواتا ہے اور تنخواہیں بند کرانا اور دوبارہ تنخواہ جاری کرانے کیلئے کلرک کے ذریعے پیسے لیتا ہے ، سرکاری گاڑی بچوں کے استعمال میں لانا معمول بنارکھا ہے اور پٹرول کے جعلی بل کلیم کرنا، ذاتی گاڑی میں پٹرول ڈالوانا اور بجلی سرکاری گاڑی کے نکلوانا،ذاتی گاڑی کی مرمت،آئل تبدیلی جبکہ بل سرکاری گاڑی کے نکلوانا،سرکاری گاڑی پر گھر سے آفس آنا اور جانا ڈی ڈی ای او کامعمول ہے ،سیکرٹری ایجوکیشن اور کمشنر نوٹس لیکر معاملہ حل کرائیں۔ امجد حسین نے رابطہ کرنے پر الزامات کی تردید کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں